منگلورو، 2؍ مارچ (ایس او نیوز) ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو ویمنس پولیس اسٹیشن کے افسران نے گرفتار کر لیا جس کی شناخت ڈیرلکٹہ کے رہائشی پون شیٹی (33 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق 22 فروری کو متاثرہ لڑکی نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد ملزم لاپتہ ہوگیا تھا ۔ یکم مارچ کو پولیس نے اس کےٹھکانے کا سراغ لگانے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا جہاں سے ملزم کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔